بھارتی فلم ” دھوم تھری “ کا میٹروپول سینما میں کھڑکی توڑ بزنس

پیر 23 دسمبر 2013 13:28

بھارتی فلم ” دھوم تھری “ کا میٹروپول سینما میں کھڑکی توڑ بزنس

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر۔2013ء) زیر نمائش بھارتی فلم ” دھوم تھری “ کا میٹروپول سینما میں کھڑکی توڑ بزنس ، روزانہ چار شوز ہاؤس فل جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان اور کترینہ کیف کی فلم ” دھوم تھری “ پاکستان میں شاندار بزنس کر رہی ہے ۔ اس حوالے سے میٹروپول سینما کے منیجر اور فلم پروڈیوسر قیصر ثناء نے کہا ہے کہ مجھے حیرت ہو کہ لوگ سردی سے بے نیاز ہو کر فلم دیکھنے کیلئے آ رہے ہیں اور یہ بات اس چیز کی علامت ہے کہ اچھا کام لوگوں کو اپنی جانب مبذول کرا لیتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :