Live Updates

عمران خان پہلے خیبرپختونخوا میں مہنگائی ختم کریں پھر پنجاب کی بات کریں، خورشید شاہ

بدھ 25 دسمبر 2013 12:04

عمران خان پہلے خیبرپختونخوا میں مہنگائی ختم کریں پھر پنجاب کی بات کریں، ..

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25دسمبر 2013ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے خیبرپختونخوا میں مہنگائی قابو کریں پھر پنجاب کی بات کریں۔

(جاری ہے)

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دوسرے صوبوں میں احتجاج کے بجائے پہلے خیبر پختونخوا میں مہنگائی ختم کرنی چاہئے، پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں مہنگائی پر قابو پایا تھا۔

ہم حکومت کو مزید وقت دینا چاہتے ہیں اور ہر اچھے اقدام کی حمایت کریں گے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو 6 ماہ ہوگئے، 3 مہینے اور دیکھیں گے اس کےبعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے کسی بھی قسم کی لڑائی مول لینا نہیں چاہتے ہیں اگر ہم لڑائی کی طرف گئے تو ہمیں ہی برا بھلا کہا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات