دادو میں ڈاکووں نے کوچ کو لوٹ لیا، 35 افراد نقدی اور زیورات سے محروم

بدھ 25 دسمبر 2013 12:49

دادو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25دسمبر 2013ء)دادو میں ڈاکوؤں کی مسافر کوچ میں لوٹ مار ، مسافر نقدی اور زیورات سے محروم واقعے پر ایس ایچ او کو معطل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

دادو میں خدا آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر ڈاکوں نے مسافر کوچ کو روک لیا اور مسافروں کے ساتھ لوٹ مارکی ۔ ڈاکوں نے پینتیس سے زائد مسافروں کو نقدی اور زیورات سے محروم کردیا۔ مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی آرہی تھی۔ واقعے پرایس ایس پی طارق رزاق نے ایس ایچ او خدا آباد شاہنواز بھٹو کو معطل کردیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔