پیپلز پارٹی والے پانچ میں سے ساڑھے چار سال سپریم کورٹ کے چکر لگاتے رہے کام کیا کرتے ؟ راجہ پرویز اشرف ،پیپلز پارٹی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ، سابق وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 27 دسمبر 2013 20:46

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر۔2013ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی والے پانچ میں سے ساڑھے چار سال سپریم کورٹ کے چکر لگاتے رہے کام کیا کرتے۔سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ہمیں کام کرنے سے روکا گیا۔

(جاری ہے)

پانچ میں سے ساڑھے چار سال سپریم کورٹ کے چکر لگاتے رہے۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ شاید ہی کوئی سیاستدان ہو جس پر جھوٹے کیس نہیں بنتے ہم پر جھوٹے کیسوں کا عدالتوں میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا سیاستدان کا فورم اسمبلی کا فلور ہوتا ہے ،لیڈر آف دی ہاوٴس کا اسمبلی میں جانا ضروری ہے ۔