فیصل آباد میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق

بدھ 1 جنوری 2014 11:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے 2 کم سن بچے جاں بحق ہو گئے جب کہ درجنوں جھگیاں اور سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر آگ بجھائی اور بچوں کی لاشوں کو باہر نکالا۔ بچوں کی شناخت 5 سالہ اعجاز اور 9 سالہ شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :