معیشت کی بحالی اولین ترجیح،توانائی بحران ختم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں،وزیر اعظم نواز شریف

بدھ 1 جنوری 2014 11:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے،نواز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے،اجلاس میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی بحران کا سامنا ہے۔

توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئلے، ہوا، پانی اور سورج سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔لائن لاسز کم کرنے اور بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی اقتصادی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی،انہوں نے بتایا کہ گذشتہ پانچ سال میں معیشت کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی تھی،موجودہ حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک کی مجموعی پیداوار تین فیصد تھی اور بجٹ خسارہ آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد تھا،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان میں کم ترین بارہ اعشاریہ چھ فیصد سرمایہ کاری ہوئی۔

متعلقہ عنوان :