پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے قریب سے آج پھر بارودی مواد برآمد

بدھ 1 جنوری 2014 12:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے قریب سے آج پھر بارودی مواد برآمد ہوا ہے جس کے باعث وہ آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ سابق صدر پرویز مشرف کو غداری کیس میں خصوصی عدالت میں پیش ہونا تھا جس پر وفاقی پولیس نے آج صبح بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے سابق صدر کے روٹ کو چیک کیا تو پرویز مشرف کے فارم ہاؤس سے 3 کلو میٹر کے فاصلے پر ٹریفک سگنل کے قریب سے ایک کلو بارودی مواد برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی 24 دسمبر کو مشرف کو جب عدالت میں پیش کیا جانا تھا تواس موقع پر بھی 5 کلو گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ اب تک سابق صدر پرویز مشرف کے گھر کے پاس سے بارودی مواد سے بھری ایک مشتبہ گاڑی جب کہ تین مرتبہ سڑک کے اطراف سے باورودی مواد برآمد ہوچکا ہے۔ سابق صدر کو پیشی پر لے جانے کیلئے وفاقی پولیس روٹ کو کلیئر کر کے رینجرز کے حوالے کرتی ہے اس کے باوجود بارودی مواد برآمد ہونا سکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :