شوبز کی دنیا میں کوئی نمبر ون یا نمبر ٹو نہیں ہوتا ،فنکار کو پرستاروں کے دلوں پر حکمرانی کرنی آنی چاہیے ‘ نیہا بلوچ

بدھ 1 جنوری 2014 13:12

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) اداکارہ نیہا بلوچ نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں کوئی نمبر ون یا نمبر ٹو نہیں ہوتا بلکہ فنکار کو صرف اپنے کردار کے ذریعے پرستاروں کے دلوں پر حکمرانی کرنی آنی چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں نیہا بلوچ نے کہا کہ فنکار جس قدر اپنے کردار میں ڈوب کر اداکاری کرتا ہے اسی طرح لوگ اس کو پسند کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شوبز کوئی ریس نہیں یہ تو آرٹ کی ایک قسم ہے کچھ لوگ اداکاروں کو نمبرون اور نمبر ٹو میں تقسیم کرتے ہیں جبکہ میرا ذاتی خیال اسکے برعکس ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی بے شمار فنکار ایسے ہیں جو گزشتہ تیس سالوں سے فلم ،ٹی وی اور تھیٹر پر اداکاری کر رہے ہیں مگر ان کی پہچان نہیں جبکہ نئے آنے والے فنکاروں نے مختلف عرصے میں اپنے پہچان قائم کی اور خدا کے فضل سے میں بھی ان خو ش نصیب میں شامل ہوں ۔

متعلقہ عنوان :