پاکستان تین برس کی دوری کے بعد فروری میں الفجر انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا

بدھ 1 جنوری 2014 13:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) پاکستانی ٹیم تین برس دوری کے بعد رواں سال ایران میں شیڈول الفجر انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ 13 سے 16 فروری تک تہران میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کی ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے جنرل اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے پاکستان میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

پی بی ایف کے ترجمان کے مطابق بی ڈبلیو ایف نے پاکستان پر سے عائد پابندی اٹھا لی ہے جس کے بعد یہ قومی ٹیم کا پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم آئندہ ماہ فروری میں ایران میں شیڈول الفجر انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی، ہماری کوشش ہو گی کہ میگا ایونٹ کیلئے مضبوط ٹیم ایران بھیجی جائے۔

متعلقہ عنوان :