بجلی چوروں اور نادہندگان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ، عابد شیرعلی

بدھ 1 جنوری 2014 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) پانی وبجلی کے وزیرمملکت چوہدری عابد شیرعلی نے ایک بار پھرواضح کیا ہے کہ بجلی چوروں اور نادہندگان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے میں بجلی چوری رکوائیں اور ریکوری کیلئے تعاون فراہم کریں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی چوری روکنے کا مکمل عزم رکھتی ہے اور ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات میں واپڈا کو تعاون فراہم کریں اور وہ نادہندگان سے وصولیوں کیلئے کوششوں میں تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو توانائی سمیت معیشت اور دیگر بحرانوں کا سامنا ہے ، توانائی کی بلا تعطل فراہمی سے ملکی معیشت کی ترقی کو مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :