رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران چائے کی درآمد میں 26.57 فیصد کمی دیکھی گئی

بدھ 1 جنوری 2014 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران چائے کی درآمد میں 26.57 فیصد کمی دیکھی گئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جولائی سے نومبر کے دوران مجموعی طور پر 10 کروڑ 84 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے دوران 14 کروڑ 77 لاکھ 26 ہزار ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی تھی۔ اس عرصے کے دوران 46 ہزار 799 میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں 49 ہزار 242 میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :