لائن آف کنٹرول پر دیوار تعمیر کامنصوبہ بین الاقوامی چارٹر کی خلاف ورزی ہے‘چوہدری محمد فاضل

بدھ 1 جنوری 2014 13:25

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر دیوار تعمیر کامنصوبہ بین الاقوامی چارٹر کی خلاف ورزی ہے اقوام عالم معاملہ کی سنگینی کونوٹس لے کر مسئلہ کشمیر کاپرامن حل تلاش کریں تاکہ جنوبی ایشیا ء میں دیرپا اور پائیدار امن قائم ہوسکے ۔ان خیالات کااظہار برمنگھم سٹی کونسل کے سینئر کونسلر چوہدری محمدفاضل اور کونسلر چوہدری محمد ادریس نے سینئر قانون دان چوہدری منصف داد ایڈووکیٹ کے آفس چیمبر میں ملاقات کے دوران کیا ۔

اس موقع پر سابق صدر بار حاجی محمد انور ایڈووکیٹ ،کشمیر یورپین فورم برطانیہ ویورپ کے کواڑدنیٹر برائے جموں وکشمیر چوہدری اشفاق احمد ایڈووکیٹ ،سلطان انوارالثقلین ایڈووکیٹ ،مرزا عزیز الرحمان جرال ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

برمنگھم سٹی کونسل کے کونسلر صاحبان نے کہا کے اسوقت کونسل میں کشمیری نژاد کونسلر کی تعداد 17ہے جو ایشین کمیونٹی کے مسائل کے حل اور ان کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی بساط کے مطابق کام کررہے ہیں ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے زرمبادلہ بھیجنے کے ساتھ ساتھ برطانوی سیاست میں حصہ لے کر ملکی نیک نامی کاسبب بھی بن رہے ہیں کونسلر چوہدری محمدفاضل اور کونسلر چوہدری محمد ادریس نے تارکین وطن کو سہولیات کی فراہمی اور ائیرپورٹ ودیگر دفاتر میں علیحدہ کاؤنٹرز بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :