بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ9بے گناہ کشمیریوں کو شہیدکیا ،2013161کشمیری بھارتی فوج کی جارحیت کا نشانہ بنے

بدھ 1 جنوری 2014 13:27

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے دسمبر2013کے دوران اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران ایک بچے سمیت 9بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران 87افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کیا گیا اور170شہریوں کو گرفتار کیا گیا ۔

بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ 5رہائشی مکانات کو تباہ اور 2خواتین کی بے حرمتی کی ۔

(جاری ہے)

ادھر بھارتی فوجیوں نے گزشتہ سال 4خواتین اور12بچوں سمیت 161بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا جن میں سے 19کو حراست کے دوران شہید کیا گیا ۔گزشتہ سال بھارتی قابض فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے گھروں پر چھاپوں ‘ کریک ڈاؤن ‘ فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے2374شہریوں کو زخمی اور19رہائشی مکانات کو تباہ کیا جبکہ2329 افراد کو گرفتارکیاگیا۔اس عرصے میں بھارتی فوجیوں نے حراست کے دوران5کشمیریوں کو لاپتہ کیا اور45خواتین کی بے حرمتی کی۔دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے 1989سے31دسمبر2013تک 93,984بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جن میں سے 7014کو جعلی مقابلوں یا حراست کے دوران شہید کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :