عدلیہ کا پنجاب میں حلقہ بندیوں پر فیصلہ حق کی فتح ہے ، پیپلز پارٹی عدلیہ کے اس فیصلے کی بھرپور تائید کرتی ہے‘ قاضی احمد سعید

بدھ 1 جنوری 2014 15:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ عدلیہ کا پنجاب میں حلقہ بندیوں پر فیصلہ حق کی فتح ہے ، پیپلز پارٹی عدلیہ کے اس فیصلے کی بھرپور تائید کرتی ہے ، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سول انتظامیہ کی نگرانی میں کروانے کا حکو متی فیصلہ بھی دھاندلی کا سب سے بڑامنصوبہ ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سپر یم کورٹ کو فوری نوٹس لینا چاہیے ،اس فیصلے سے مسلم لیگ (ن ) کی آمرانہ سوچ کا پول کھل کر عوام کے سامنے آ گیا ہے اس جماعت نے ہمیشہ جعلی مینڈیٹ ہی سمیٹے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی ملی بھگت کے بغیر مہنگائی کا جن سر نہیں اٹھا سکتا۔ پیپلز پارٹی کادورحکومت بہترین دور تھا۔پیپلزپارٹی کے دوراقتدارمیں مزدوروں اورکسانوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کوبراہ راست ریلیف دیاگیا۔ حکمرانوں کے بھرپورتعاون سے آئی ایم ایف نے پاکستان کواپنے پنجوں میں دبوچ لیا ہے۔آئی ایم ایف نے قرض حکمرانوں کو دیا مگروصولی غریب پاکستانیوں کی جیب سے ہو گی۔

متعلقہ عنوان :