2014کا سورج طلوع ، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں

بدھ 1 جنوری 2014 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء)پاکستان میں 2014 کا پہلا سورج نئی امیدوں کے ساتھ طلوع ہوا ،صبح ہوتے ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 2014کی نئی صبح علم نجوم کے ماہرین نے بتایا کہ2014 میں پاکستان کو قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں۔

(جاری ہے)

سیاست کے میدان میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری اہم کردار ادا کریں گے جبکہ مریم نواز شریف سیاسی دوڑ میں بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کو پیچھے چھوڑ دیں گی اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ملک سے باہر چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال میں پاک، بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی طالبان سے مذاکرات کی کوششیں ناکام رہیں گی، عوام کے احتجاج میں بھی تیزی آئے گی اور نئے سیاسی اتحاد وجود میں آئیں گے۔ سیاسی جماعتوں کے فلسفہ محبت کو فروغ ملے گا۔