پشاور،خان شیرمحلہ دھماکہ،پولیس نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی

بدھ 1 جنوری 2014 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری ۔2014ء) پشاور کے علاقہ بڈھ بیر خان شیر محلہ میں منگل کی شب رکشہ میں ہونے والے بم دھماکہ کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی پولیس کے مطابق شدت پسندرکشہ میں 8کلوگرام بارودی مواد نصب کرکے نامعلوم مقام پر لے جارہے تھے جیسے ہی انہوں رکشہ سٹارٹ کیا تو بارودی موادکرنٹ لگنے کے باعث زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوارچاروں مبینہ دہشت گرد لعل محمد ولد عظیم سکنہ ، عبدالولی ولد اسلم، شاہد ولد شاہ محمد ساکنان پھندو اور ایک شخص نامعلوم ہلاک ہوگئے جبکہ دھماکہ کے بعد پولیس نے سیدالرحمن نامی افغان باشندہ کے مکان جہاں سے رکشہ نکل رہا تھاسے تفتیش کے دوران 30عدد بیٹریاں ،6بیٹری چارجرز،6گز تار، بال بیئرنگ، کیل اور استعمال شدہ ٹیپ برآمد کرکے ٹیسٹ کیلئے بم ڈسپوزل عملہ کے حوالے کردیئے ہے اہل علاقہ کے مطابق سیدالرحمن نامی شخص تین سال سے اس مکان میں رہ رہا تھا جس پرپولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاک ہونے شخص سیدالرحمن ہوسکتا ہے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق چار افراد نے مکان سے رکشہ باہر نکالا اور جیسے ہی انہوں رکشہ سٹارٹ کیا تو ایک زوردار دھماکہ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :