کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مقابلے کے دوران طالبان کے 2 دہشتگرد ہلاک

جمعرات 2 جنوری 2014 11:29

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مقابلے کے دوران طالبان کے 2 دہشتگرد ہلاک

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) منگھو پیر میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے منگھو پیر کی کنواری کالونی کے ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا تو دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی گئی، جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کی شناخت سعید اللہ اور اعظم محسود کے ناموں سے ہوئی ہے۔

رجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں نے مختلف ناموں سے کئی شناختی کارڈز بنوا رکھے تھے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2پستول، دستی بم اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :