ارکان سینیٹ کو دھمکی آمیز خطوط کا معاملہ دبا دیا گیا

جمعرات 2 جنوری 2014 11:56

ارکان سینیٹ کو دھمکی آمیز خطوط کا معاملہ دبا دیا گیا

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) ارکان سینیٹ کو دھمکی آمیزخطوط موصول ہونے کے واقعے میں سینیٹ سیکریٹریٹ کی عملے کے مبینہ طورپرملوث ہو نے کامعاملہ نامعلوم وجوہ کی بنا پردبا دیاگیا ہےگذشتہ ماہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار،سینیٹرمیاںرضا ربانی اور اے این پی کے زاہدخان کوپرویز مشرف کے خلاف بیانات دینے پر دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے جس پر مذکورہ ارکان نے سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ کی توجہ اس سنگین مسئلے کی جانب مبذول کرائی اور قائد ایوان راجا ظفر الحق نے معاملے کی چھان بین کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن کئی ہفتے گزرنے کے باوجود اس سنگین واقعے کی کو ئی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہ لائی گئی ۔

(جاری ہے)

میاں رضاربانی سے ٹیلی فون پربات کی تو انھوں نے کہا کہ ہاں ہمیں دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے اور راجا ظفر الحق نے معاملہ کی انکوائری کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن ابھی تک نہ تو کوئی انکوائری کرائی گئی اور نہ ہی اس کی رپورٹ منظر عام پر آئی۔

متعلقہ عنوان :