دسمبر2013ء کے دوران نومبر2013 کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح میں کمی دیکھی گئی

جمعرات 2 جنوری 2014 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) دسمبر2013ء کے دوران نومبر2013 کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح میں کمی دیکھی گئی ۔ ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے دوران کنزیومرپرائس انڈیکس ‘ قیمتوں کے حساس اعشاریے اور ہول سیل پرائس انڈیکس میں بالترتیب 1.32 فیصد ‘ 2.54 فیصد اور 0.99 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں ٹماٹر ‘ آلو ‘ تازہ سبزیوں ‘ پیاز ‘ گڑ ‘ چینی اور پھلوں وغیرہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ چکن ‘ انڈے ‘ گندم ‘ آٹے سمیت مختلف کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :