مشہور گالفر روری میکلروئے اور کیرولین وزنائیکی نے منگنی کر لی

جمعرات 2 جنوری 2014 14:23

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) سابق عالمی نمبر ایک آئرش گالفر روری مکلروئے اور ڈنمارک کی ٹینس سٹار کیرولین وزنائیکی نے منگنی کر لی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے شادی کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔

(جاری ہے)

روری میکلروئے کا شمار دنیائے گالف کے نامور گالفرز میں کیا جاتا ہے، انہیں نے دو بار بڑے ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی تھی۔ اپنے ایک بیان میں میکلروئے نے کہا کہ یہ نئے سال میں ان کی پہلی کامیابی ہے، امید ہے کہ یہ سال میرے لئے خوش آئند ثابت ہو گا۔ دوسری جانب کیرولین وزنائیکی نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :