دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سنٹرل جیل پشاور کی سکیورٹی ہائی الرٹ ،تین سو سے زائد فوجی اہلکار تعینات

جمعرات 2 جنوری 2014 15:46

پشاور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سنٹرل جیل پشاور کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرکے فوجی اہلکار وں کو تعینات کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ،تمام پیشیاں منسوخ کر کے کے قیدیوں سے تاحکم ثانی ملاقات پر پابندی بھی عائد کردی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سنٹرل جیل پشاور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرکے فوج تعینات کردی گئی اور درجنوں فوجی اہلکاروں نے حفاطتی ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ تمام پیشیاں بھی منسوخ کردی گئیں ۔ واضح رہے کہ سنٹرل جیل پشاور پر حملے کی متعدد بار دھمکیوں کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ رہی تھی تاہم فوج نے پہلی مرتبہ سنٹرل جیل پشاور کا کنٹرول سنبھالا۔

متعلقہ عنوان :