شام میں انسانی حقوق کارکنوں کی 24 گھنٹے کے دوران بمباری اور مہاجر بستیوں کی ناکہ بندی کے نتیجے میں سات فلسطینی پناہ گزینوں کی شہادت کی تصدیق

جمعرات 2 جنوری 2014 16:28

دمشق (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے 24 گھنٹے کے دوران فوج کی بمباری اور مہاجر بستیوں کی ناکہ بندی کے نتیجے میں سات فلسطینی پناہ گزینوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

فلسطین شام ایکشن گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھوک اور سردی کے نتیجے میں دمشق کے قریب فلسطینی مہاجرکیمپ ’یرموک‘ میں ایک خاتون ابتسام علی بطو، امل قاسم عوکل، خیراللہ حسن منصور اور احمد محمد خلیل جان کی بازی ہارگئے۔

سرکاری فوج نے یرموک کیمپ کا 168 دنوں سے محاصرہ کررکھا ہے جس کے نتیجے میں کیمپ میں موجود افراد بھوک اور سردی کے باعث مررہے ہیں۔ بیان کے مطابق دمشق کے مضافاتی علاقے عدرا میں فائرنگ کے دوران محمد اسماعیل اور ریاض عبداللہ حتفہ اور شادی وجیہ عوض عوامی محاذ کے غنڈوں کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :