مشرف کی بیماری ڈرامہ ہے حقیقت جاننے کیلئے بورڈ تشکیل دیا جائے، بلاول بھٹو زرداری

جمعرات 2 جنوری 2014 21:14

مشرف کی بیماری ڈرامہ ہے حقیقت جاننے کیلئے بورڈ تشکیل دیا جائے، بلاول ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جنوری۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر کی بیماری کی نوعیت کا پتہ لگانے کےلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا مطالبہ کردیا ہے۔سماجی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ پرویز مشرف نے کبھی پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کی وردی بھی پہنی تھی۔

پرویز مشرف کی بیماری ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں۔

(جاری ہے)

ان کی طبیعت اور بیماری کی حقیقت جاننے کے لئے غیر جانبدار اور ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنایا جائےتاکہ وہ غداری کے مقدمے سے راہ فرار اختیار نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے وکلا کیس نہیں عدالت سے لڑ رہے ہیں، اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں۔دوسری جانب آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ پرویز مشرف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں تاکہ جلد از جلدعدالت کا سامنا کرسکیں۔