قانون بنانا اسمبلی کا کام ہے عدالتوں کا نہیں،آغاسراج درانی ،آلو ٹماٹر کی قیمتوں پر کنٹرول نہ کرسکنے والی حکومت باقی معاملات پر کیا کنٹرول کرے گی ،اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور اکبر بگٹی کے خون کا حساب ضرور ہوگا،اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 2 جنوری 2014 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جنوری ۔2014ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ قانون بنانا اسمبلی کا کام ہے عدالتوں کا نہیں جو حکومت آلو ٹماٹر کی قیمتوں پر کنٹرول نہیں کرسکتی وہ باقی معاملات پر کیا کنٹرول کرے گی ۔سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا حشر نشر الیکشن کمیشن نے خود کیا ہے ۔اب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ بھی الیکشن کمیشن کو کرنا ہے ۔

وہ جمعرات کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات کو سمجھا ہی نہیں ،جس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ خراب ہوا ۔اب الیکشن کمیشن اس معاملے میں جلد بازی نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں نئی حلقہ بندیاں ہر صورت میں ہوں گی ،کسی کی فرمائش پر حد بندی نہیں کرسکتے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو حقائق کا پتہ ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو اور اکبر بگٹی کے خون کا حساب ضرور ہوگا ۔اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ،ظالموں کی ہمیشہ پکڑ ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مشرف کے راستے میں جوپٹاخے رکھے جاتے ہیں وہ پھٹتے کیوں نہیں ۔مشرف جیل جانے سے ڈرتا ہے ۔ہم نے 30سال تک مختلف جیلیں دیکھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :