سعودی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پرپیر کو اسلام آباد آئیں گے

جمعہ 3 جنوری 2014 12:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل دو روزہ سرکاری دورے پرپیرکو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق سعودی فرماں روا کا اہم پیغام لائیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق اہم پیغام کے ساتھ پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

ادھر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورے کیلئے گزشتہ ایک ماہ سے پیش رفت جاری ہے، وہ عام انتخابات کے بعد پاکستان کے دورے پر آنے والے پہلے اعلیٰ سعودی حکومتی اہلکار ہیں۔ سعود الفیصل وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :