مولانا سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کا کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا
جمعہ 3 جنوری 2014 14:38
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے طالبان سے مذٓکرات کا ٹاسک دیئے جانے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر بیان دینا مولانا سمیع الحق کا ذاتی فیصلہ تھا۔ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق نے گزشتہ منگل وزیراعظم نوازشریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور پھر خود ہی میڈیا پر بیان جاری کر دیا کہ وزیراعظم نواز شریف نے انہیں طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ہے تاہم نہ تو وزیراعظم نواز شریف اور نہ ہی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا بیان جاری کیا گیا۔
وزیراعظم کے قریبی ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق نے وزیراعظم سے خود ہی ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور ملاقات کے دوران بتایا کہ ان کے طالبان سے قربی تعلقات ہیں جس پر وزیراعظم نوازشریف نے مولانا سمیع الحق سے کہا کہ ٹھیک ہے آپ طالبان سے بات کریں لیکن یہ نہیں کہا کہ آپ حکومت کی جانب سے مذاکرات کریں۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کی جانب سے مذاکرات سے متعلق بیان کو عسکری قیادت اور خود طالبان نے بھی سخت نا پسند کیا۔
مولانا سمیع الحق کی وزیراعظم سے ملاقات سے ایک روز قبل عسکری قیادت نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، اس ملاقات میں بھی مولانا سمیع الحق کو طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک دینے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا، چوہدری نثار علی خان اور آئی ایس آئی کے ذرائع نے بھی وزیراعظم کی جانب سے مولانا سمیع الحق کو کسی قسم کا ٹاسک دینے کے حوالے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.