گوجرانوالہ: گھریلو جھگڑے پر فائرنگ، 5 سالہ بچہ قتل

جمعہ 3 جنوری 2014 14:39

گوجرانوالہ گرجاکھ محلہ باغ والا کی رہائشی نیلم کی شادی 5 سال قبل فریاد کے ساتھ ہوئی تھی جو دو بچوں کی ماں ہے۔ نیلم کے کردار پر شک کی بناء پر دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ چند روز قبل بھی اسی رنجش پر فریاد نے نیلم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر وہ روٹھ کر میکے آ گئی۔

(جاری ہے)

آج فریاد اپنے بھائی راشد اور اشفاق کے ہمراہ نیلم کو واپس گھر لیجانے کیلئے سسرال پہنچا جہاں پر نیلم نے شوہر کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا جس پر طیش میں آ کر فریاد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی ذد میں آ کر فریاد کا 5 سالہ سالا حسنین موقع پر ہی دم تو ڑ گیا جبکہ گولیاں لگنے سے نیلم کا والد مقبول، ماں شمیم بی بی بہن تسلیم اور اس کا بیٹا عمر زخمی ہو گئے تاہم ملزم فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ تھانہ گرجاکھ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :