حماس کی صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی دانشوروں ،ممتاز قومی شخصیات کی اندھا دھند گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت
جمعہ 3 جنوری 2014 15:07
بیروت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) حماس نے صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی دانشوروں ،ممتاز قومی شخصیات کی اندھا دھند گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض دشمن کے ظلم فلسطینیوں کو حق اور سچ کی آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتے۔ بیروت میں حماس کے سیاسی شعبے کے سینیئر رکن عزت رشق نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنیوالے دسیوں دانشوروں کو جیلوں میں ڈال رکھا ہے تاہم اس کے باوجود فلسطینی عوام کے دیرینہ حقوق کے مطالبات کیلئے اٹھنے والی آوازیں کمزور نہیں پڑیں گی۔
حماس رہنماء نے آٹھ روز تک صہیونی جیل میں انتظامی حراست میں رکھے گئے فلسطینی دانشور اور ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر مصطفیٰ الشنار کی رہائی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینی دانشوروں کو چن چن کر جیلوں میں ڈال کرتشدد کا نشانہ بنا رہا ہے تاکہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کی زبانیں بند کی جاسکیں۔(جاری ہے)
عزت رشق نے کہا کہ صہیونی حکومت اور اس کے ریاستی اداروں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے حقوق کی آوازیں اٹھانے والوں کو دبانے میں مایوسی ہوگی۔ صہیونی دشمن فلسطینیوں کے قومی تشخص لئے قائدانہ کردار ادا کرنیوالوں کو جیلوں میں ڈال کر اپنے مذموم مقاصد پورے نہیں کرسکتا ۔حماس رہنماء نے صہیونی جیلوں سے رہا ہونے والے 26 فلسطینیوں کو بھی رہائی پر مبارکباد پیش کی۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.