مجھ سمیت کوئی بھی ’’یوتھ لون اسکیم‘‘ کا قرضہ میرٹ سے ہٹ کر نہیں دلاسکتا، وزیراعظم
جمعہ 3 جنوری 2014 16:35
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے شروع کی گئی قرضہ اسکیم کے ایک سال بعد اچھے نتائج نظر آئیں گے اور یقین ہے نوجوان قرضہ لے کرپوری محنت سے کام کریں گے اور نیک نیتی سے اسے واپس کریں گے ۔وزیراعظم قرضہ اسکیم کے حوالے سے حیدرآباد ميں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں اربوں روپے قرضہ لینے والے لوگ موجود ہیں، آج تک صرف بڑے بڑے لوگوں کو قرضے دیئے گئے اور غریبوں کو کسی نے پوچھا بھی نہیں، ملک کے 60فیصد نوجوانوں کو دینے کو20لاکھ روپے بھی نہیں جو کہ ظلم اور زیادتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرضہ منظور یا نامنظور کرتے وقت درخواستوں کے ساتھ وجوہات بھی لکھی جانی چاہئیں تاکہ شفافیت اور میرٹ یقینی بنایا جاسکے، مجھ سمیت کوئی بھی میرٹ سے ہٹ کر کسی کو قرضہ نہیں دلا سکتا، اگر کسی سے ناانصافی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسکیم کی بعض شرائط پر عمل مشکل ہو رہا ہے لیکن شرائط پریشان کرنے کے لئے نہیں آسانیوں کے لئے ہیں، یقین ہے نوجوان قرضہ لے کرپوری محنت سے کام کریں گے اور نیک نیتی سے قرضہ واپس کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کے معمار ہیں اور ملک کی باگ دوڑ نوجوانوں کے ہاتھ میں آنی ہے، میں نے اپنی انتخابی مہم میں قرضہ اسکیم کا ذکر کیا اور اقتدار میں آ کراس اسکیم پر بہت محنت کی گئی، ایک سال بعد قرضہ اسکیم کے اچھے نتائج نظر آئیں گے اور ملک کی جی ڈی پی گروتھ بڑھے گی جس سے خوشحالی آئے گی۔کراچی سرکل ریلوے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ان کی اس حوالے سے جاپانی سفیر سے بات ہوئی اور کراچی سرکلرمنصوبے پرجاپان تعاون کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.