پاکپتن ، کونسل شپ کیلئے سیاسی چپقلس ،ایک گروپ کے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مخالف امیدوار کے بیٹے کو شدید زخمی کر دیا

جمعہ 3 جنوری 2014 17:30

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) کونسل شپ کیلئے سیاسی چپقلس ایک گروپ کے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مخالف امیدوار کے بیٹے کو شدید زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ احمد علی چک 139ٰٓ ای بی کا والد لکھا اور ملزم عبد الخالق عرف پپو یونین کونسل نمبر 30میں کونسلر شپ کا الیکشن لڑ رہے تھے جس کی وجہ سے دونوں گھرانوں میں سیاسی چپقلس چلی آرہی تھی مضروب احمد علی اپنے بھائی لیاقت علی اور فاروق کے ہمراہ چک 59ای بی موٹر سائیکل پراپنے گاؤں 139ای بی جانے کے لیے پہنچے تو چار ملزمان عبد الخالق عرف پپو وغیرہ دو موٹر سائیکلوں پر آئے اور ان پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر احمد علی شدید زخمی ہو گیا جبکہ فاروق بچ گیا پولیس نے چار ملزمان عبد الخالق عرف پپو وغیرہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :