پی پی حکومت کے شجر کی ہرشاخ پر کرپشن کی گرد واضح نظر آرہی ہے ، آصف مصطفائی

جمعہ 3 جنوری 2014 17:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) پی پی حکومت کے شجر کی ہرشاخ پر کرپشن کی گرد واضح نظر آرہی ہے ، آخر چانس سمجھ کر قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹاجارہاہے ، آمدہ چند دنوں میں پی پی اس قدر مٹ جائے گی جو خوردبین سے بھی نظرنہیں آئے گی ، آزاد خطہ کے اندر اندھیروں کے بادل چھائے ہوئے ہیں ، جلد مسلم لیگ ن کی کرنیں بکھر نے والی ہیں ، اندھیرا مٹانے کیلئے ایک کرن کافی ہے ، عوامی محرومیوں کاجلد ازالہ ہوگا ، ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سٹی مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی نے گزشتہ روز میڈیانمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاکہ پی پی دوراقتدارمیں خطہ کی عوام نے بہت سی ٹھوکریں کھائی ، مسلم لیگ ن جلد ان جان لٹرے حکمرانوں سے چھڑائے گی ، مجاوروزیراعظم تاریخ کے ناکام ترین وزیراعظم ہیں ، جن کی بھی نہیں سنی جاتی ، انہوں نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر کمٹمنٹ انسان ہیں ، جن پر پوری ریاست کی عوام فخر کرتی ہے ، انہوں نے کہاکہ پی پی حکومت صبح گئی شام گئی جلد جانے والی ہے ، پی پی اندرون خانہ انتشار کاشکارہوچکی ہے ، کرپشن کی اس قدرحدیں پار ہوچکی ہیں کہ وزارتیں توکیا محکمہ جات بھی پیچھے نہیں ، موجودہ حکمران لوٹنے کی پالیسی پرتلے ہوئے ہیں ، جنہیں اچھی طرح اندازہ ہے کہ اس کے بعد ہم نے اقتدار نہیں دیکھنا اورنہ ہی ہم اقتدار میں آسکتے ہیں لہذا جتنی لُٹ مچاؤ کم ہے ، آصف مصطفائی نے کہاکہ یہ لٹیرے حکمرانوں کی بھول ہے ، عوام کے خون پسینہ کی کمائی کو اس قدرہضم نہیں ہونے دیں گے ، احتسابی عمل سے گزاریں گے اور لٹرے حکمران عوامی عدالت میں جوابدہ ہوں گے ، آصف مصطفائی کاکہناتھاکہ جلد پی پی کانام ونشان مٹنے والاہے ، آزادخطہ میں تبدیلی وقت کی پکار ہے ، جلد مسلم لیگ ن کا بول بالا ہونیوالا ہے ۔

متعلقہ عنوان :