راولپنڈی:پرویزمشرف کے مزید ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

جمعہ 3 جنوری 2014 22:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2014ء) پرویزمشرف کے مزید ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ پرویزمشرف کے معالجین نے مشاورت کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

نئے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر ہی ڈاکٹرز حتمی رائے قائم کریں گے۔ جس اسپتال میں پرویز مشرف زیر علاج ہیں اس کی اندرونی سیکیورٹی فوج اور بیرونی رینجرز کے پاس ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایف آئی سی کے قریب پارکنگ ممنوع قرار دے دی گئی ہے جبکہ اسپتال کے قریب بلاک رکھ کر مال روڈ کا ایک حصہ بند کر دیا گیا ہے۔