بلدیاتی انتخابات چنددنوں کیلئے ملتوی کردیے جائیں تو اعتراض نہیں، فاروق ستار
جمعہ 3 جنوری 2014 22:03
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2014ء) ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستارنے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا التواچند دنوں کیلئے ناگزیر ہے توکردیاجائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
(جاری ہے)
بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں حیدرآبادکے باغ مصطفی گراوٴنڈ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستارکا کہنا تھا کہ اگر تیکینکی اعتبار سے انتخابات کا انعقادممکن نہیں ہوا تو الیکشن کمیشن نئے شیڈول کا اعلان کرے،انتخابات کا التواچند دنوں کے لئے ناگزیر ہے توکردیاجائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے جلسے میں کارکن بڑی تعدادمیں شریک ہوئے۔ جلسے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے علاوہ اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹرفاروق ستار، ناصر جمال، خالد سلطان،نبیل گبول سمیت دیگر نے شرکت کی ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی رعنا انصارکا کہنا تھا کہ حیدرآباد الطاف حسین کا شہر ہے، شہری پتنگ کو ووٹ ڈالنے کیلئے بے تاب ہیں،بلدیاتی انتخابات میں سندھ بھر سے ایم کیوایم کے نمائندے کامیاب ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.