بنگلا دیش میں سیاسی ابتری؛ سری لنکا کی ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میزبانی کی پیشکش

جمعہ 3 جنوری 2014 23:07

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2014ء) بنگلہ دیش میں خراب سیاسی صورتحال کے پیش نظر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے پیشکش کردی.غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کو 24 فروی سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی کرنا تھی تاہم 5 جنوری کو عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں اور ہڑتالوں میں تیزی آچکی ہے، دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری نیشنتھا رانا ڈنگا نے پیشکش کی ہے کہ اگر ایشین کرکٹ کونسل کو عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ اور ایشیا کپ کسی اور مقام پر منتقل کرنا ہے تو سری لنکا میزبانی کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سری لنکا دونوں ایونٹ کی میزبانی کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اگر ہمیں کم وقت پر بھی میزبانی کے لئے کہا گیا تو اسے خوشی سے قبول کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کے لئے دارالحکومت ڈھاکا، چٹاگانگ اور سلہٹ کا انتخاب کیا تھا تاہم تینوں شہروں میں گزشتہ ایک ماہ سے پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :