اہلسنت والجماعت کے رہنما مفتی منیر معاویہ کی نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ادا کردی گئی

ہفتہ 4 جنوری 2014 12:18

اہلسنت والجماعت کے رہنما مفتی منیر معاویہ کی نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے اہلسنت والجماعت کے رہنما مفتی منیر احمد معاویہ اور ان کے ساتھی کی نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ادا کردی گئی۔ذرائع کے مطابق اہلسنت والجماعت اسلام آباد کے جنرل سیکٹری مفتی منیر احمد معاویہ اور ان کے ساتھی اسد محمود کی نماز جنازہ پارلیمٹ کے سامنے ڈی چوک میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں اہلسنت والجماعت کے ڈپٹی سیکٹری جنرل پنجاب مولانا مسعود الرحمن عثمانی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مفتی منیر احمد معاویہ کی تدفین ان کے آبائی علاقے نگری ڈھڈیال گلیات میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد مفتی منیر احمد معاویہ اپنے ساتھی اسد محمود کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ تھری میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :