نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچ کیٹرینا کینن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ہفتہ 4 جنوری 2014 12:56

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچ کیٹرینا کینن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کینن نے فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

کیٹرینا نے گزشتہ برس ہی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالی تھی اور انہیں کی زیر کوچنگ کیوی ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلا تھا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ہیڈ آف کرکٹ آپریشنز لینڈسے کروکر نے کہا کہ کیٹرینا کرکٹ کے بارے وسیع سوچ رکھتی تھیں ان کا یہ فیصلہ ہمارے لئے مایوس کن ہے تاہم ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ رہیں گی، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ان کی جگہ نئی کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے اور آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کیخلاف شیڈول سیریز سے قبل ہم نئی کوچ کی تقرری کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :