چلی، طالبعلم کی چھٹی برسی کے موقع پر مظاہرین کی پولیس سے پر تشددجھڑپیں ہوئیں ، متعدد زخمی ، کئی گرفتار

ہفتہ 4 جنوری 2014 14:58

سان تیاگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) چلی میں طالبعلم کی چھٹی برسی کے موقع پر مظاہرین کی پولیس سے پر تشددجھڑپیں ہوئیں،واٹر کینن کے ا ستعمال سے مظاہرین کو منتشر کیا گیااس دو ران متعدد افراد ز خمی ہوگئے  کئی کو حراست میں لے لیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق چلی میں 6 سال قبل پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے طالبعلم کی برسی کے موقع پر احتجاج کیاگیا،مظاہرین سان تیاگو کی سڑکوں پر نکل آئے۔

(جاری ہے)

بینک کی کیش مشین کو آگ لگا دی،اور سڑکوں پر ٹائر جلائے۔پولیس نے واٹر کینن سے پانی برساکے مظاہرین کو منتشر کیا،جب کہ کئی افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔

متعلقہ عنوان :