حلقہ 5 کھوئی رٹہ میں بے مثال ترقیاتی کام کروا رہے ہیں، کئی سڑکات کے ٹینڈر منظور ہوچکے ہیں،محمد مطلوب انقلابی

ہفتہ 4 جنوری 2014 15:03

کوٹلی/کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء)آزادکشمیرکے وزیرتعلیم کالجزمحمدمطلوب انقلابی نے ڈامانڈہ ڈھولک کھوئیرٹہ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ نمبر5کھوئی رٹہ کے اندر70کلومیٹرسڑکوں کے ٹینڈر ہوچکے ہین جبکہ7کروڑروپے کی لاگت سے ڈھیرپل تعمیرکیاگیاہے20کلومیٹرسوہانہ تاراجدھانی سڑک کاٹینڈرہوچکاہے حلقہ کے اندربے مثال ترقیاتی کام کروارہے ہیں ضلعی صدرپی پی پی وایڈمنسٹریٹرضلع کونسل قیوم قمرکوبھی پارٹی خدمات پرخراج تحسین پیش کیاجلسہ میں علاقہ کھوڑسے تعلق رکھنے والے ولیدربانی ولداخترربانی6سالہ ننھے منے جیالے نے انتہائی جذباتی اورخوبصورت تقریرکی جسے مطلوب انقلابی نے نقدانعام دیاوزیرحکومت نے چوہدری صادق کواپناسکہ بندساتھی قراردیاجبکہ چوہدری بابرکی بھی خدمات کوسراہا،قیوم قمرنے کہاکہ اگرکسی کوگھرمیں بیوی بھی مارے توالزام مطلوب انقلابی پرلگتاہے چیرمین بوستان نے کہاکہ42ہزارووٹ مطلوب انقلابی کاہے اوراگلی باربھی وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے جلسہ میں جیالے پھلاں وچ پھل گلابی مطلوب انقلابی مطلوب انقلابی کے نعرے لگاتے رہے ۔