پہلا آل پاکستان قاری انوار اللہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ مئی میں کھیلا جائے گا

ہفتہ 4 جنوری 2014 15:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جنوری 2014ء) اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلا آل پاکستان قاری انوار اللہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ مئی میں جی ایٹ فور فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدر سید شرافت حسین بخاری کی قیادت میں گذشتہ روز وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات سنیئر صحافی رانا تنویراحمد کے علاوہ دیگر ممبران بھی شامل تھے ،وفد نے وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کو ایسوسی ایشن کے بارے میں آگاہ کیا اورپہلا آل پاکستان قاری انوار اللہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جو مئی اسلام آباد میں کھیلا جائے گا کا افتتاح کرنے کی بھی دعوت دی جس کو وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے قبول کیا۔

متعلقہ عنوان :