سندھ تقسیم کرنے کی بات غیر سنجیدگی کی علامت ہے، میاں افتخار حسین

ہفتہ 4 جنوری 2014 20:40

پشاور ( رحمت اللہ شباب ۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 جنوری ۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمامیاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ یم کیو ایم کی مرضی کے مطابق حلقہ بندی ہوئی تو ٹھیک اور قانون کے مطابق کی گئیں تو غلط،سندھ تقسیم کرنے کی بات غیر سنجیدگی کی علامت ہے،پشاور میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ سند ھ سندھیوں کا ہے،مہاجر سندھ میں آباد ہوئے تو سندھی ہی ہوگئے،ایم کیو ایم خود مہاجروں کوارودو بولنے والاسندھی کہتے ہیں پھر سندھ کو کیوں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

چھوٹی بات کو بہانہ بناکر الگ صوبے کا مطالبہ کرنے غیرسنجیدگی کی علامت ہے ۔تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے کالاباغ ڈیم کے حوالے سے بیان کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور کالاباغ ڈیم ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہئے۔ میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف ملک کے جانے مانے ڈکٹیٹر ہیں،انھوں نے جو کچھ قوم کے ساتھ کیا اسکا حساب کتاب ہونا چاہئے،آرٹیکل 6کے تحت فیصلہ کرنے کے لیے عدلیہ آزاد ہے۔

متعلقہ عنوان :