کراچی، اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے مزید 2 پولیس اہلکارجاں بحق،کراچی میں آج ہلاکتوں کی تعداد 14ہوگئی
ہفتہ 4 جنوری 2014 21:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جنوری۔2014ء) شہر میں جمعے اور ہفتے کی رات گئے سے شروع ہونے والا ہلاکتوں کا سلسلہ اب بھی نہ تھم سکا اور ٹارگٹ کلرز جہاں چاہتے ہیں بے گناہوں کو خون سے نہلا رہے ہیں، رات سے اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 سگے بھائیوں اور 3 پولیس اہلکاروں سمیت14 کو قتل کیا جا چکا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے پوسٹ آفس کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچادیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
اس سے قبل پاک کالونی میں پیٹرول پمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا، اس کے علاوہ صبح سویرے گلشن اقبال میں موتی محل کے قریب فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا، مقتولین کی شناخت ساجد اور عابد کے ناموں سے ہوئی جو مدرسے کے طالب علم تھے۔(جاری ہے)
طالبعلموں کی ہلاکت کے بعد مشتعل مظاہرین نے نیپا چورنگی اور موتی محل جانے والی سڑکوں کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا اور گاڑیوں پر پتھراؤ کیا، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ شفیق موڑ پر ادا کی گئی۔سہراب گوٹھ میں انڈس پلازہ کے قریب بھی ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا جبکہ سچل کے علاقے میں بھی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ادھر بلدیہ ٹاؤن سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا، اس کے علاوہ ایک شخص کو پرانا گولیمار کے قریب پاک کالونی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، گلشن حدید سے لنک روڈ پر بھی ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔دوسری جانب ترجمان رینجرز میجر سبطین کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ رات سے ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں ایک سیاسی تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، سیاسی تنظیم کراچی میں امن خراب کرنے کی سازش کا حصہ ہے، مجرموں کو جلد پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں سنی اور اہل تشیع افراد میں مکمل ہم آہنگی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر شہر میں امن خراب کرنےکی سازش کو ناکام بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.