ایشز میں انگلینڈ کی شرمناک شکست، پانچواں ٹیسٹ بھی ہار گیا

اتوار 5 جنوری 2014 12:26

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2014ء) ایشز میں انگلینڈ کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ، آسٹریلیا نے وائٹ واش کردیا، پانچواں ٹیسٹ 281 رنز سے ہرادیا۔ مہمان ٹیم آسٹریلیا میں ایشزکادفاع کرنے آئی تھی، لیکن نشان عبرت بن گئی،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پانچویں ٹیسٹ میں بھی شکست دے دی۔

(جاری ہے)

انگلش کرکٹرزکو آئندہ آسٹریلیاآنے سے پہلے بہت کچھ سوچناپڑیگا۔ سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلوی ٹیم276 رنزپرآؤٹ ہوئی، رسوائی کی تصویربننے والی ٹیم سے بھلا 448رنزکہاں بنتے۔ آسٹریلوی بولرزنشانہ لیتے رہے، انگلش کھلاڑی شکاربنتے گئے، پوری ٹیم 166رنزپرآؤٹ ہوگئی۔ سڈنی کے تاریخی میدان پرآسٹریلوی کھلاڑیوں نے بھرپورجشن منایا۔ مچل جونسن سیریزکے ہیروقرارپائے۔اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے دیگرٹیموں کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے کہ اس کاپرانا دور واپس آرہاہے۔

متعلقہ عنوان :