اسرائیل نے حیٹس 3 بیلسٹک شکن میزائل کا دوسرا کامیاب تجربہ کرلیا ، تجربہ مقبوضہ فلسطین کے 1948 کے مقبوضہ علاقے میں قائم ایک فوجی اڈے سے بحر متوسط میں کیا گیا،کامیاب تجربے کے بعد اسرائیل کیلئے آپریشنل کارروائیوں کے میدان میں مزید وسعت پیدا ہوئی ہے ،فوجی ذرائع

اتوار 5 جنوری 2014 13:12

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) اسرائیلی فوج نے بیلسٹک میزائل شکن راکٹ ”حیٹس 3“ کا دوسرا کامیاب تجربہ کر لیا۔ اسرائیل کے عسکری ذرائع کے دعویٰ کے مطابق فوج نے ایک سال سے کم وقت کے عرصے میں ”حیٹس میزائل“ کا دوسرا کامیاب تجربہ کیا ۔

(جاری ہے)

تجربہ مقبوضہ فلسطین کے 1948 کے مقبوضہ علاقے میں قائم ایک فوجی اڈے سے بحر متوسط میں کیا گیا۔

ماہرین اور فوج نے میزائل کے جو اہداف، سمت، خلا میں پرواز اور منزل متعین کی تھی اس میں وہ مکمل طور پر کامیاب ہوا ہے۔ فوجی ذرائع کے مطابق ”حیٹس 3“کے دوسرے کامیاب تجربے کے بعد اسرائیل کیلئے آپریشنل کارروائیوں کے میدان میں مزید وسعت پیدا ہوئی ہے۔ مستقبل قریب میں اس نوعیت کے مزید دھماکے بھی کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :