آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت میں مزید بہتری آنے لگی، مشرف کی حالت مستحکم ہے ،ابتدائی طبی رپورٹس تسلی بخش نہیں ، سکون آور ادویات کے باعث غنودگی میں ہیں ،بیرسٹر سیف ، ڈاکٹروں کے سوا کسی کو پرویز مشرف سے ملنے کی اجازت نہیں ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 5 جنوری 2014 14:02

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت میں مزید ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت میں مزید بہتری آنے لگی ۔تفصیلات کے مطابق سنگین غداری کیس کے ملزم پرویز مشرف کو جمعرات کو خصوصی عدالت جاتے ہوئے سینے میں تکلیف اورجسم ٹھنڈا پڑنے پر عسکری ادار ہ امراض قلب پہنچایا گیا تھا جہاں ان کا علاج اتوار کو بھی جاری رہا پرویزمشرف کے مزید ٹیسٹ کیے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی طبیعت میں بہتری آرہی رہے، اب میڈیکل بورڈ ان کے نئے ٹیسٹ کی رپورٹس کا جائزہ لے کر اندرون یا بیرون ملک علاج اور ہسپتال سے ڈسچارج کرنے یا نہ کرنے سے متعلق رائے دیگادوسری جانب پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر محمد سیف نے بتایا کہ مشرف کی حالت مستحکم ہے تاہم ابتدائی طبی رپورٹس تسلی بخش نہیں ہیں، سکون آور ادویات کے باعث پرویز مشرف غنودگی میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کے سوا کسی کو پرویز مشرف سے ملنے کی اجازت نہیں۔ اے ایف آئی سی میں سیکیورٹی بدستور سخت اتوار کو بھی رہی ہسپتال کے اندر فوج اور باہر رینجرز سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے

متعلقہ عنوان :