کراچی: گلشن اقبال میں رینجرز کی کارروائی،4 مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار

اتوار 5 جنوری 2014 14:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2014ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ تارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گلشن اقبال میں مختلف کاررائیوں کے دوارن چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور ان پر 25 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں بھی چھاپہ مارا گیا۔کارروائی کے دوران بھتہ خور غوث کو گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے 4 ٹی ٹی پستول، 2شارٹ گن، 2 رائفل، ایس ایم جی اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم بھتہ خوری اور اسلحے کی منتقلی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :