پرویز مشرف کے مزید ٹیسٹ ، ڈاکٹروں کا مشاورتی اجلاس 3 بجے ہوگا

اتوار 5 جنوری 2014 14:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کی صحت سے متعلق مختلف ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں ،مشاورتی بورڈ کا اجلاس بھی آج 3 بجے متوقع ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دل کی تکلیف کے باعث آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی راولپنڈی میں زیر علاج ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سابق صدر کے کولیسٹرول اور بلڈ شوگر ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور انکی ہر 6 گھنٹے کے بعد ای سی جی کی جا رہی ہے۔پرویز مشرف کی صحت سے متعلق مشاورتی بورڈ کا 3 بجے اجلاس بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :