وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے پاکستان ایگزبیٹر ز اور فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی ملا قات

اتوار 5 جنوری 2014 18:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان ایگزبیٹرز اور فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ملا قات کی-وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سنی پیکس پیر سعد احسن الدین، صدر پا کستان فلم ایگزبیٹرزایسوسی ایشن زوریز لاشاری، سلمان ایس لالانی ‘عثمان پیرزادہ، رمضان شیخ اور دیگر عہدیدارشامل تھے۔

ملاقات میں فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا- صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، صوبائی وزیر تعلیم وکھیل رانا مشہوداحمدخان، سیکرٹری اطلاعات، وائس چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈاورمتعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ابلاغ کا ایک موثر ذریعہ ہے- فلموں کے ذریعے تہذیبی، ثقافتی، ملی اور تاریخی روایات سے نئی نسل کو آگاہ کیا جاسکتا ہے اور سماجی و معاشرتی مسائل کی نشاندہی کے لئے فلمیں ا ہم کردار ادا کر سکتی ہیں- وزیراعلیٰ نے اس موقع پر فلم انڈسٹری اور سینما گھروں کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کمیٹی مسائل کے حل کے لئے جلدقابل عمل سفارشات پیش کرے اور پنجاب سنسر بورڈ کے قواعد و ضوابط کو جلد حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ انڈسٹری سے متعلقہ تمام امور ون ونڈو کے تحت حل کرنے کے لئے بھی لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

(جاری ہے)

وفد نے فلم انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :