پشاور، سینٹرل جیل میں 2کالعدم تنظیموں کے قیدیوں میں تصادم ، 6 قیدی زخمی ، فوج نے طلب کرنے پر جیل کا کنٹرول سنبھال لیا

اتوار 5 جنوری 2014 21:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 قیدی زخمی ہو گئے تصادم 2کالعدم تنظیموں کے گروپوں کے درمیان ہوا ، اتوار کو پولیس کے مطابق 2کالعدم تنظیموں کے گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 قیدی زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ہنگامی آرائی کے باعث فوج طلب کر کے تصادم پر قابو پالیا گیا ۔فوج نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہٹا کر جیل کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخواہ نے کہا ہے کہ جیل میں حالات پر قابو پا لیا گیا ہے جیل میں تصادم دو گروپوں کے درمیان ہو ا جس کی وجہ سے چند قیدی زخمی ہو ئے ہیں ۔ قیدیوں کو الگ الگ بیرکوں میں بند کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے قیدیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :