مجلس وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کونسل کو جناح کنونشن سنٹر میں قومی امن کنونشن منعقد کرنے کی اجازت نہ مل سکی

اتوار 5 جنوری 2014 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) مجلس وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کونسل کو ضلعی انتظامیہ نے جناح کنونشن سنٹر میں قومی امن کنونشن منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جس پر یہ کنونشن ڈی چوک میں منعقد کیا گیا،کنونشن میں شیعہ و سنی اورہندو، سکھ، عیسائی سمیت دیگر اقلیتی رہنماوں نے شرکت کی ، کنونشن میں خواتین اور ورثاء شہداء کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ،جلسے کی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ، جلسہ گاہ کے چاروں طرف پولیس کی بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے خار دار تاروں راستوں کو سیل کیا گیا تھا جبکہ شرکاء کو واک تھرو گیٹس سے گزار کر ان کی جامہ تلاشی لی جاتی رہی ۔

متعلقہ عنوان :