مشرف کی بیرون ملک منتقلی کیخلاف درخواست مسترد، غداری کیس کی سماعت جاری

پیر 6 جنوری 2014 11:37

مشرف کی بیرون ملک منتقلی کیخلاف درخواست مسترد، غداری کیس کی سماعت جاری

اسلام آباد/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔غداری کیس کی سماعت جاری ہے۔ لال مسجد شہدا فائونڈیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ سابق صدر پرویز مشرف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے روکا جائے کیونکہ ان کیخلاف سنگین مقدمات ہیں اور اس بات کا خدشہ ہے کہ وہ دوبارہ وطن واپس نہ آئیں،عدالت نے موقف سننے کے بعد درخواست کو مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت جاری ہے،پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں ہوئی،جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس فیصل عرب نے سماعت کے دوران استفسار کیا گیا کہ پرویز مشرف کہاں ہیں جس پر ایڈوکیٹ انور منصور نے کہا کہ پرویز مشرف کی عدالت میں عدم حاضری کے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے جس کے بعد جسٹس فیصل عرب نے شریف الدین پیرزادہ سے استفسار کیا تو انھوں نے مختصر بتایا کہ پرویز مشرف ہسپتال میں زیر علاج ہیں،عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ایڈوکیٹ انور منصور عدالت میں اپنے دلائل دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :